• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
گیلپ سروے

گیلپ سروے

پاکستانی کی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں،گیلپ سروے

ملک میں کاروباری غیر یقینی کی فضا 7 فیصد تک کم ہو چکی،گیلپ

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 18, 2025
in کاروبار
0 0
0


اسلام آباد (کامرس ڈیسک )گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سروے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اور تجارتی برادری میں مستقبل کے حوالے سے امید کی فضا بڑھ رہی ہے۔گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد کاروباری افراد اپنے کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں، جبکہ پچھلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کے کاروباری اعتماد میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ملک میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو کہ ایک مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں کاروباری غیر یقینی کی فضا 7 فیصد تک کم ہو چکی ہے، جو کہ تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ گیلپ سروے میں مزید کہا گیا کہ مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔گیلپ سروے میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے اہم عوامل بنے ہیں۔

کاروباری طبقے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی تصدیق کی، جبکہ 56 فیصد افراد نے اطلاع دی کہ ان کے کاروباری علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، جو کہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔گیلپ پاکستان کا یہ تازہ ترین بزنس کانفیڈنس سروے، جو سہ ماہی بنیادوں پر جاری ہونے والے 14 ویں ایڈیشن کا حصہ ہے، ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا گیا۔ اس دوران 482 چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباری اداروں کا سروے کیا گیا تاکہ کاروباری برادری کے جذبات اور معیشت پر ان کے اعتماد کا تجزیہ کیا جا سکے۔

بزنس کانفیڈنس انڈیکس کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے اعتماد کی پیمائش کا ایک اہم بیرومیٹر سمجھا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں پالیسی ساز اس انڈیکس کو استعمال کرتے ہیں تاکہ معیشت میں سرمایہ کاری کے رجحانات اور کاروباری ماحول کی سمت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ماہرین کے مطابق گیلپ پاکستان کے اس سروے کے نتائج ملک میں اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی کی عکاسی کر رہے ہیں اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آثاربہتریپاکستانیتازہ ترینکاروباریگیلپ سروےمعیشت
Previous Post

میں وزیراعلی ہوتا تو 24 گھنٹے میں کرم میں امن قائم کرلیتا،فیصل کریم کنڈی کا دعوی

Next Post

چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
کمنٹری پینل

چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading