• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزارت خزانہ

پاکستانی معیشت کا گھانا اورسری لنکا کی معیشتوں سے تقابل غیرضروری اورغیرمنطقی ہے، وزارت خزانہ

News Editor by News Editor
مئی 27, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے معروف ماہرمعاشیات عاطف میاں کی طرف سے پاکستان کی معیشت کا گھانا اورسری لنکا کی معیشتوں سے تقابل کو بے جا، غیرضروری اورغیرمنطقی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ گھانا اورسری لنکا کی چھوٹی معیشتوں اورکم آبادی کا پاکستانی معیشت اورآبادی سے تقابل غیرحقیقی اورغیرمنطقی ہے، ملک معاشی طورپرکھڑا ہے اوراسی طرح کھڑا رہے گا، پاکستان نے ابھی تک فیصلہ کن اور دلیرانہ جامع اقدامات کئے ہیں، معیشت کومستحکم کرنے اورپائیدارنموکیلئے اصلاحات کے راستے پرگامزن رہیں گے۔

ہفتہ کویہاں جاری بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے امریکا میں مقیم معروف ماہرمعاشیات عاطف میاں کے مضمون میں اٹھائے گئے نکات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ عاطف میاں کی جانب سے پاکستان کی معیشت کا گھانا اورسری لنکا کی معیشتوں سے موازنہ کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پرتنقید بے جا اورغیرضروری ہے، دونوں ممالک کی معیشتوں کاپاکستانی معیشت سے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے عاطف میاں نے پاکستان کو ”فیصلہ کن ”، ”جارحانہ ری سٹرکچرنگ” اور دلیرانہ اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان نے نے بتایا کہ عاطف میاں نے اصل میں پاکستان کوڈیفالٹ کا اعلان کرنے کی ملفوف تجویز دی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ نظریاتی نکتہ نظرسے غیرضروری اوربے جا تجویز ہے، موصوف اس بات سے لاعلم ہیں کہ پاکستان میں معیشت کس طرح چل رہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ عاطف میاں کی طرف سے پاکستان کی معیشت کا گھانا اورسری لنکا کی معیشتوں سے تقابل بھی بے جا، غیرضروری اورغیرمنطقی ہے کیونکہ گھانا اورسری لنکا کی چھوٹی معیشتوں اورکم آبادی کا پاکستانی معیشت اورآبادی سے تقابل نہیں بنتا۔

ترجمان نے بتایا کہ بنیادی طورپرعاطف میاں نے پاکستان کے قرضہ کا تجزیہ کرنے کی زحمت نہیں کی ہے جس کا کمرشل بانڈز اورسکوک میں حصہ 10 فیصدسے بھی کم ہے اورجس کی میچورٹی اپریل 2024 میں ہے، باقی ماندہ قرضہ دوطرفہ اورکثیرجہتی شراکت داروں کاہے، دوطرفہ اورکثیرالجہتی شراکت دار پاکستان کے ساتھ رابطوں میں ہے اوران میں سے کسی نے بھی یہ نتیجہ نہیں نکالا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہوگا۔

ترجمان نے کہاکہ عاطف ان اصلاحات سے بھی لاعلم ہیں جوپاکستان نے گزشتہ 9 ماہ میں کی ہے، ان میں مارکیٹ کی بنیاد پرایکسچینج ریٹ، شرح سود کی ایڈجسٹمنٹ، مالی حالت کوبہتربنانے کیلئے سال کے وسط میں ٹیکسیشن، پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی کانفاذ اورمالی خسارہ کی نان مونیٹائزیشن شامل ہیں، یہ تمام اقدامات آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت اٹھائے گئے ہیں، ملکی تاریخ میں اس سے قبل پاکستان پراس طرح کی پیشگی شرائط لاگونہیں ہوئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے دلیرانہ کوششوں سے یہ اقدامات کئے ہیں، بدقسمتی سے اس طرح کے اقدامات کے باوجود ابھی تک سٹاف سطح کامعاہدہ نہیں ہوا اورپاکستان کو9 ویں جائزہ کے تحت قسط نہیں مل سکی ہے۔ترجمان نے کہاکہ ملک معاشی طورپرکھڑا ہے اوراسی طرح کھڑا رہے گا، پاکستان نے ابھی تک فیصلہ کن اور دلیرانہ جامع اقدامات کئے ہیں، ہم معیشت کومستحکم کرنے اورپائیدارنموکیلئے اصلاحات کے راستے پرگامزن رہیں گے۔

ترجمان نے کہاکہ نامینل ایکسچینج ریٹ کا تقابل بھی غیرضروری ہے،فی الوقت پاکستان کاحقیقی ایکسچینج ریٹ 15 فیصدانڈرویلیوڈ ہے۔ انہوںنے کہاکہ قیاس آرائیوں، مارکیٹ مینیپولیشن، اورسیاسی عدم استحکام سے عمومی پریشانی نامینل ایکسچینج ریٹ پراثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم انڈرویلیو ایکس چینج ریٹ سے اس امرکی عکاسی ہورہی ہے کہ پاکستان کے بنیادی معاشی اشارئے درست سمت میں گامزن ہیں اوراس میں بہتری آرہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ تاریخی لحاظ سے پاکستان خطہ کے دیگرممالک کے برعکس کم قیمت پرپیٹرولیم مصنوعات صارفین کوفراہم کرتا چلا آرہاہے،کسی حکومتی زرتلافی کے بغیر 50 روپے پیٹرولیم لیوی کا نفاذ ہوچکاہے اسلئے یہ بات غیردانش مندانہ ہوگی کہ عمومی مہنگائی میں اضافہ کے تناظرمیں پیٹرولیم مصنوعات پرمزید ٹیکس لگائے جائے جن کی قیمت ایک سال میں پہلے سے ڈبل ہوچکی ہے، عاطف میاں نے اپنے مضمون میں پیٹرولیم مصنوعات پرمزید ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے اورٹیکس عائد نہ کرنے کونامعقول فیصلہ قراردیاتھا، ترجمان نے کہاکہ حقائق کی بنیاد پرفاضل مضمون نگار کایہ مشورہ غیرضروری ہے۔

ترجمان نے کہاکہ کوویڈ 19، روس یوکرین جنگ اورگزشتہ سال آنیوالے بدترین سیلاب سے پاکستان کی معیشت کومشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے، موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کے باوجود شرائط توڑنے سے پیداہونے والے مسائل اوردیگرورثہ میں ملنے والی مشکلات پرقابوپانے میں کامیابی حاصل کی ہے، گزشتہ حکومت کی جانب سے حسابات جاریہ کے کھاتوں کے 17.5 ارب ڈالرکے خسارہ کوکم کرکے 3.2 ارب ڈالرکی سطح پرلایاگیاہے، پاکستان نے کسی بیرونی قرضے کے بغیر یہ خسارہ کم کیاہے جس سے پاکستان کی معیشت کی استعدادکا اندازہ ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ مضمون نگار پاکستان کو درپیش بے مثال سیاسی مشکلات سے بھی لاعلم ہیں، اس وقت ملک کا سیاسی ماحول پرسکون اورخوشگوارنہیں ہے، اس طرض کی صورتحال سے ملک کی معیشت کیلئے مضمرات ہوتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ سیاسی استحکام کے ساتھ ہی پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئیگی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانی معیشتسری لنکاغیرضروریغیرمنطقیگھاناوزارت خزانہ
Previous Post

ریاست پہ حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں کئے جاتے، وزیراطلاعات

Next Post

9 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، عطاء اللہ تارڑ

News Editor

News Editor

Next Post
عطاء اللہ تارڑ

9 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، عطاء اللہ تارڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading