• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طاہرالقادری

News Editor by News Editor
اگست 13, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے14 اگست یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان نے کہا تھا قرآن مجید مسلمانوں کا ضابطہ حیات ہے، اس میں مذہبی، مجلسی، دیوانی، فوجداری، عسکری، تعزیری، معاشی اور معاشرتی غرض یہ کہ سب شعبوں کے احکام موجود ہیں، مذہبی رسوم سے لے کر روزانہ کے امور حیات تک، روح کی نجات سے لے کر جسم کی صحت تک، اخلاق سے لے کر انسداد جرم تک، زندگی میں جزا و سزا سے لیکر عقبیٰ کی جزا و سزا تک احکامات موجود میں۔

اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق انہوں نے کہاکہ میں اس یوم آزادی پر کہوں گا کہ پاکستان کا ہر شہری قرآن مجید کو تھام لے۔ اللہ کے اس پاک کلام میں دنیا و آخرت کے جملہ مسائل کا حل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں اقلیتوں کا احترام سکھاتا ہے، خواتین کی عزت، معیشت کے جائز ذرائع، متوازن بین الاقوامی تعلقات اور اعتدال و رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ23 مارچ 1940ء کی قرارداد کی منظوری کے بعد قائداعظم محمد علی جناح سے سوال کیا جاتا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ قرارداد تو پاس ہو گئی لیکن پاکستان شاید 100 برس میں بن سکے؟،بانی پاکستان بڑے پرعزم اندازمیں اس کا جواب دیتے تھے کہ جب مسلمانوں کے پاس یہ کتاب (قرآن مجید) موجود ہے انہیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے؟

،لہٰذا اللہ کے اس پاک کلام کو اپنی زندگیوں پر نافذ کر لیں سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی قدر کی جائے۔ تحریک پاکستان کے موقع پر اسلامیان برصغیر نے جان ومال کی قربانیاں دے کر یہ وطن حاصل کیا تھا۔ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہم اس وطن کی تعمیر کر سکتے ہیں اور اسے حقیقی معنوں میں ہر طبقہ فکر کیلئے ایک محفوظ پناہ گاہ بناسکتے ہیں۔ انہوں نے شہدائے آزادی کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آزادیاتحاد و یکجہتیاحکاماتڈاکٹر طاہرالقادری
Previous Post

چین، غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لئے 24 پالیسیاں اور اقدامات کا اعلان

Next Post

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
انوارالحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading