لاہور(کامرس ڈیسک )پاکستان پوسٹ نے اندرون اور بیرون ملک ڈاک نرخوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کرکے اطلاق کر دیا ۔
پاکستان پوسٹ نے ایک کلو گرام پارسل کے بغیر رجسٹریشن نرخ 100روپے سے بڑھا کر 150روپے جبکہ 30کلو گرام کے نرخ875روپے سے بڑھا کر 1320روپے کر دیئے ہیں۔
نئے نرخ کے مطابق رجسٹرڈ اخبارات اور رسائل کیلئے ہر 100گرام پر نرخ 2روپے سے بڑھا کر 5روپے کر دیئے گئے۔ڈویژنل پوسٹ آفیسر کے مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ ڈیلیوری سروس مزید بہتر کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔









