• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
کولمبو ٹیسٹ

پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کوایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے دی

News Editor by News Editor
جولائی 28, 2023
in کھیل
0 0
0

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور آغاسلمان کی شان دار بیٹنگ اور نعمان علی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست دیکر 2 میچوں پر مشتمل سیریز 0ـ2 سے جیت لی،

پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز پانچ وکٹوں پر 576رنز پر ڈکلیئر کر دی جس کے بعد قومی ٹیم کو میزبان ٹیم پر 410رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، پاکستانی بائولر نعمان نے سری لنکا کی ایک نہ چلنے دی اور سات کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،سری لنکن تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا سکے، کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز بنائے ،پاکستان کی شاندار بولنگ کے باعث دوسری اننگز میں سری لنکا کے 5 بیٹرز ڈبل فیگر اسکور بھی نہ کرسکے،پاکستانی عبد اللہ شفیق کو پلیئر آف دی میچ اور آغا سلمان سیریز آف دی میچ قرار پائے ۔

سری لنکا کے کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 576 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی اس طرح اسے میزبان ٹیم پر 410 رنز کی بڑی برتری حاصل ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے حاصل کیں اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

سری لنکا کی جانب سے نشان مدوشکا 33 رنز، کپتان دیموتھ کرونارتنے 41 رنز ، کوشل مینڈس 14 رنز، دنیش چندیمل ایک اور دھننجایا ڈی سلوا 10 رنز، سدیرا سمارا وکرما 5 رنز، رمیش مینڈس 16رنز ، پربت جے سوریا صفر، اسیتھا فرنینڈو صفر اور دلشان مدوشنکا بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا سکے۔قبل ازیں جب میچ کے آخری روز کھیل شروع ہوا تو پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز تھا،

سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی شراکت داری نے اسکور 576 رنز تک پہنچایا، 13 رنز کے اضافے کے بعد جیسے ہی محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل ہوئی، پاکستان نے 410 رنز کی برتری حاصل کرکے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تھا تو پاکستان کا اسکور 2 وکٹوں پر 178 رنز تھا تاہم عبداللہ شفیق اور کپتان بابراعظم نے اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 210 رنز تک پہنچایا۔بابر اعظم 39 اور سعود شکیل 57 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جس کے بعد عبداللہ شفیق اور سلمان علی ا?غا نے طویل شراکت قائم کی،

عبداللہ شفیق نے ڈبل سنچری بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر کھڑا کیا۔عبداللہ شفیق تیسرے روز آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جنہوں نے 201 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور 468 کے مجموعے پر اسیتھا جے سوریا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار وکٹ کیپر سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے لیکن بدقسمتی سے وہ بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس چلے گئے۔آغا سلمان کا ساتھ دینے کے لیے پھر محمد رضوان میدان میں آئے اور دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔

کولمبو ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ہوا تو پاکستان نے 5 وکٹوں پر 563 رنز بنائے تھے اور سری لنکا پر 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔واضح رہے کہ اس سیریز کے ساتھ دونوں ٹیموں نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25ـ2023 کا آغاز کیا ہے۔سیریز کے دوسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ تھے۔

کولمبو ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، نسیم شاہ، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔سری لنکا نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ باؤلرز وشوا فرنینڈو اور کاسن راجیتھا کی جگہ آسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا کو شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا کے لیے 6 ون ڈے اور 11 ٹی 20 کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر مدوشنکا نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم میں دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، نشان مدوشکا، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، سدیرا سمارا وکرما (وکٹ کیپر)، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشنکا شامل تھے۔۔یاد رہے کہ پاکستان نے گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آغاسلماناننگزسری لنکاکولمبو ٹیسٹمحمد رضوان
Previous Post

حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی

Next Post

بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد

News Editor

News Editor

Next Post
بینک

بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading