بجلی کے بڑھتے نرخوں سے پریشان پاکستانی عوام نے سولر توانائی کی طرف تیزی سے رخ کیا، اور یہی رجحان پاکستان کو دنیا میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بنا گیا۔
برطانوی توانائی تھنک ٹینک ’ایمبر‘ کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان نے 17 گیگا واٹ صلاحیت کے سولر پینلز درآمد کیے، جو کہ ملک کی موجودہ بجلی کی ضرورت کا تقریباً نصف بنتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی حکومتی منصوبے کا نتیجہ نہیں بلکہ شہریوں کی ذاتی کاوشوں کا عکس ہے، جنہوں نے مہنگی بجلی سے نجات کے لیے متبادل توانائی کا راستہ اپنایا۔