اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کی سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ صدر مملکت نے پی آئی اے سی کنورژن ریپیل بل 2026 کی منظوری دے دی۔
نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے قانونی تقاضے مکمل ہوگئے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے اہم قانونی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آئی اے سی کنورژن ریپیل بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بل 10 جون 2026 کو سینیٹ جبکہ 11 جون کو قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔ بل کی منظوری کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے لیے 23 دسمبر 2026 کو بولی ہوئی تھی جس میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی کامیاب بولی دی تھی۔