• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 28 فروری, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
ٹیکسٹائل

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 22.61 فیصد کمی

News Editor by News Editor
اپریل 20, 2023
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران سال بہ سال 12.42 فیصد تنزلی کے بعد 12 ارب 47 کروڑ ڈالر رہ گئیں۔

میڈیا رپورٹ میں پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات مارچ میں سالانہ بنیادوں پر 22.61 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں تاہم ماہانہ بنیادوں پر اس میں 6.6 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ برس مارچ میں ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

مجموعی برآمدات میں بھی مسلسل ساتویں مہینے 9.85 فیصد گر کر جولائی تا مارچ کے دوران 21 ارب 5 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اس مدت میں 23 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، مسلسل کمی برآمدی شعبے میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھانٹی کو ظاہر کرتی ہے۔حکومت کو برآمدی ہدف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہوگا جس کی وجہ سے ملک کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا میں اضافہ ہوگا۔ٹیکسٹائل اور کلاتھنگ کی برآمدات گرنے کی متعدد وجوہات ہیں، جس میں توانائی کی بلند لاگت، ریفنڈز کا پھنسنا، خام مال کی عدم دستیابی اور روپے کی قدر میں بڑی کمی کے باوجود عالمی سطح پر طلب میں تنزلی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت حکومت نے یکم مارچ سے برآمدی شعبے کے لیے سبسڈی معطل کر دی ہیں، بندرگاہ پر کنٹینرز کا جمع ہونا بھی برآمدات میں کمی کی وجہ ہے۔وزارت کامرس سے برآمدات میں کمی کی وجوہات کے حوالے سے باضابطہ کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔برآمدات میں منفی نمو رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں شروع ہوئی جبکہ اگست میں معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا، برآمدات میں کمی ایک تشویشناک عنصر ہے، جو ملک کے بیرونی کھاتے میں توازن پیدا کرنے میں مسائل پیدا کرے گا۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات بالحاظ قدر 7.20 فیصد کم ہوئیں تاہم مقدار کے حساب سے 56.79 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ نٹ ویئر کی قدر کے حساب سے 9.10 فیصد تنزلی ہوئی لیکن مقدار میں 10.61 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح بیڈویئر کی برآمدات میں بالحاظ قدر 17.03 فیصد اور بالحاظ مقدار 23.30 فیصد کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تولیے کی برآمدات میں بالحاظ قدر 9.07 فیصد اور مقدار میں 13.016 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سوتی کپڑے کی برآمدات مالیت کے حساب سے 14.34 فیصد اور بالحاظ مقدار 25.38 فیصڈ کم ہوئی۔اسی طرح سوتی دھاکے کی برآمدات میں 36.92 فیصد تنزلی ریکارڈ کی گئی جبکہ میڈ اپس (بغیر تولیہ) میں 14.71 فیصد کی کمی اور خیمے، کینوس اور ترپال کی برآمدات پچھلے سال کے 9 مہینے کے مقابلے میں 25.10 فیصد بڑھ گئیں۔

مالی سال 2023 کے ابتدائی 9 مہینے کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات بھی 54.21 فیصد گر گئیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ توسیع اور جدیدیت کے منصوبے ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی خرم مختار نے ڈان کو بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات وفاقی حکومت کی حکمت عملی کے فقدان اور مثر طریقے سے ترجیحات نہ دینے کا نتیجہ ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر حکومت چلا رہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ٹیکسٹائلکامرس ڈیسک
Previous Post

سیاست رواداری کا نام ہے مگر کوئی افہام و تفہیم کے لیے تیار نہیں ہے،میاں زاہد حسین

Next Post

محکمہ تعلیم کی غفلت اور لاپرواہی سے ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

News Editor

News Editor

Next Post
کتابوں

محکمہ تعلیم کی غفلت اور لاپرواہی سے ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5871

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading