لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر کامیڈین اداکار سلیم البیلا نے کہا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مزاحیہ شوز ایک طرح سے اسٹیج ڈرامہ ہی ہیں ،
ان شوز کی اہمیت کو بر قرار رکھنے کے لئے وقت کیساتھ ساتھ تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر نجی ٹی وی چینلز ایک ہی طرز پر مسلسل شوز دکھاتے رہیںگے تووہ وقت بھی آئے گا جب یہ اپنی اہمیت کھو دیں گے اور ان اداکاروں کو دوبارہ اسٹیج کی طرف آنا پڑے گا۔
انہوںنے کہا کہ ان شوزمیںبھی جگتیں لگائی جاتی ہیں او ریہ ایک طرح سے اسٹیج ڈرامہ ہی ہیں تاہم وقت کا تقاضہ ہے کہ ان میں گزرتے وقت کیساتھ تبدیلی لائی جائے۔









