ماتلی(کامرس رپورٹر) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ماتلی میں مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ محدود آمدن میں اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ آٹا، گھی، چینی، سبزیاں اور ادویات پہلے ہی مہنگی ہیں۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے باعث طلبہ اور ملازمین متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ دکاندار بھی اشیائے خوردونوش مہنگی کر رہے ہیں۔دوسری جانب لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، شام کے اوقات میں طویل بجلی بندش کے باعث جنریٹر کا استعمال بڑھ گیا ہے جو مہنگے ایندھن کے باعث بوجھ بن گیا ہے۔شہریوں نے حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭












