• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم اورنگزیب

وفاقی حکومت کا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

News Editor by News Editor
دسمبر 14, 2022
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ایک بار پھر نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزرات عظمیٰ سنبھالتے ہی ابتدائی اجلاسوں میں مجھے یہ ذمہ داری دی کہ پاکستان کی 15 کروڑ نوجوان آبادی کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا جائے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ای روزگار، ای لرننگ، لیپ ٹاپ اسکیم اور دیگر پروگرامز پر کام کیاگیا ہے۔پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں رواں برس ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی،اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کی ٹریننگ،بزنس اینڈ ایگری کلچر پروگرام’ کے تحت 5 لاکھ تک بلا سود قرضے،کھیلوں کے مقابلے،نیشنل انوویشن ایوارڈ’ کے تحت طلبہ کے آئیڈیا کو کمرشلائز کرنے کیلئے معاونت کے منصوبے شامل ہیں ۔

شزا فاطمہ نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نوجوانوں کو یہ خوشخبری دینا چاہتی ہوں کہ لیپ ٹاپ پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے، وزیر اعظم رواں برس ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دیں گے جس میں ہم نے 50 فیصد خواتین کا حصہ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بھی شامل کریں گے اور بلوچستان کے لیے لیپ ٹاپ کا کوٹہ دگنا کردیا گیا ہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ اس کے علاوہ نوجوانوں کیلئے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کیا جائے گا، شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اس منصوبے پر کام کیا گیا ہے جس میں تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت سال میں 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ‘اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام’ بھی بنایا گیا ہے جس کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی تاکہ روزگار کے لیے ہمارے بیرون ملک جانے والے نوجوان بھی سند یافتہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں زیادہ تر توجہ ہم نے آئی ٹی کے شعبے پر دیا ہے تاکہ نوجوان گھر بیٹھے روزگار کما سکیں، پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی فری لانسنگ اکانومی ہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ اس پروگرام میں شامل بزنس لون پروگرام کو اب بزنس اینڈ ایگری کلچر پروگرام میں تبدیل کردیا گیا ہے، اس کی تمام تر منظوری ہم حاصل کر چکے ہیں، نوجوان pmyp.gov.pk یا pmyp موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اس قرضے کے حصول کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیے جائیں گے، ہم خواتین کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ اس منصوبے کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، 15 لاکھ تک قرضوں پر شرح سود 5 فیصد رکھی گئی جبکہ 15 سے 75 لاکھ تک قرضے 7 فیصد شرح سود پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلے سے چھوٹے موٹے کاروبار کررہے ہیں ان کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پروگرام کی مدد سے اپنے کاروبار کو فروغ دیں، ان قرضوں کی ادائیگی کی مدت 8 سے 9 سال ہے جو آسان اقساط کی صورت میں ادا کیا جا سکتے ہیں۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ اس کے علاوہ اسپورٹس اس پروگرام کا اہم حصہ ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران تقریباً 35 ہزار بچے اس پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں، ہم نے ملک بھر میں ہاکی کے ٹرائلز شروع کیے، ٹیلنٹ کی تلاش کا عمل مکمل ہوگیا ہے، سال کے آخر تک ان شا اللہ ہم اس کی قومی اور صوبائی لیگز کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ pmyp.gov.pk پر ان کھیلوں کے لیے بھی درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، 3 روز میں 30 ہزار بچے پہلے ہی اس کے لیے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں، ان کھیلوں کے نتیجے میں سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ہم مختلف اداروں سے بات چیت کررہے ہیں۔شزا فاطمہ نے کہا کہ ان تمام پروگراموں کو ایک جگہ یکجا کرنے کے لیے pmyp نامی ایپلی کیشن ایک یوتھ پورٹل ہوگا جس پر ان تمام منصوبوں کے لیے درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ آخر میں ‘نیشنل انوویشن ایوارڈ’ کی بات کرنا چاہوں گی، اس کے پہلے رائونڈ کیلئے درخواستیں بند ہو چکی ہیں لیکن جنوری میں ہم انہیں دوبارہ کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام بچے جن کے پاس اچھے آئیڈیاز ہیں ان کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر ہم نے مقابلوں پر مبنی یہ پروگرام شروع کیا، شارٹ لسٹ کرنے کے بعد سرفہرست 50 طلبہ کے آئیڈیا کو کمرشلائز کرنے کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں شزا فاطمہ نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے اس منصوبے کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا جسے وزیر اعظم لانچ کریں گے۔شزا فاطمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد پرائم منسٹر یوتھ پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرات عظمی سنبھالتے ہی ‘پرائم منسٹر یوتھ پروگرام’ کی بحالی پر کام شروع کردیا تھا جس کی ذمہ داری شزا فاطہ کو دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ میاں نواز شریف کا منصوبہ تھا جسے گزشتہ حکومت نے متنازع بنانے کی کوشش کی، گزشتہ 4 برس میں ‘کامیاب جوان پروگرام’ کے عنوان سے اس پروگرام کی تختی بدل دی گئی تھی لیکن اس کے اندر شامل ہمارے شروع کیے گئے 60 فیصد منصوبوں کو بند کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والا ہر نوجوان pmyp.gov.pk پر جا کر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ان مواقع تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعلانپرائم منسٹر یوتھ پروگرامشروعوفاقی حکومت
Previous Post

نواز شریف کی شہباز شریف ،اسحاق ڈار کو بجلی کی قیمتیں اور پٹرول سستا کرنے کی ہدایت

Next Post

پنجاب میں 11مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ،ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی محفوظ بنائی جاسکے گی'ڈاکٹر یاسمین راشد

News Editor

News Editor

Next Post
ڈاکٹریاسمین راشد

پنجاب میں 11مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ،ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی محفوظ بنائی جاسکے گی'ڈاکٹر یاسمین راشد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading