اسلام آباد (کامرس ڈیسک )آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ مزید تاخیر کا شکار ہے اور 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے پیش کئے جانے میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ وفاقی بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کا پیر ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری کےلئے اہم تجاویز پیش کی جانی تھیں، تاہم اجلاس کوموخر کر دیا گیا ہے۔