اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز اہلکار علی نواز نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید لیویز اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیویز اہلکار علی نواز کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے 2 لیویز اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ء کی ۔
محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیویز اہلکار علی نواز کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لیویز اہلکار علی نواز نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا۔ انہوں نے کہاکہ شہید لیویز اہلکار علی نواز نے اپنی قیمتی جان وطن کے امن کے لئے قربان کی۔









