اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب اتحادیوں کی مشاورت سے طے کرنے کا حکم دے دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو تمام صورت حال سے آگاہ کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس سے قبل حکومتی کمیٹی کے اراکین اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنا اللہ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں انکو تمام صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔