کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے قیمتیں کنٹرول سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر خود جانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ضلع میں اشیا کی قیمتوں کی نگرانی کریں، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈپارٹمنٹ کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔مراد علی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دکانوں، اسٹالز، بازاروں پر پرائس لسٹ آویزاں کی جائیں۔ دکانداروں کو پریشان کرنا ہمارا مقصد نہیں لیکن قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔
طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اشیا کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میں نے آج خود سبزیوں اور پھلوں کی فہرست کا جائزہ لیا، مارکیٹ میں سبزیوں اور پھل کے داموں کی فہرست چیک کروں گا۔









