بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ حالیہ دنوں میں اپنے کنسرٹ کی تاخیر پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ کچھ دن پہلے، میلبرن میں ہونے والے کنسرٹ میں نیہا ککڑ تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں۔
اس دوران، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نیہا ککڑ کو کنسرٹ کے دوران روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے دیر سے پہنچنے پر حاضرین سے معذرت کی اور ان کا شکریہ ادا کیا، تاہم کچھ تماشائی غصے میں نظر آئے اور نیہا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس طرح کا سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔
نیہا ککڑ نے اس واقعے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ان سے پیسے لے کر غائب ہو گئی۔