تل ابیب (انٹر نیشنل نیوز )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شن بیت کے سربراہ نے وزیر اعظم کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور کہا نیتن یاہو کی ذاتی وفاداری کی خواہش اسرائیلی مفادات کے خلاف ہے۔اسرائیلی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ فیصلے کے حقائق اور قانون پر مبنی ہونے کا جائزہ لیے جانے تک برطرفی ممکن نہیں ہے۔