بھارتی فوج میں قیادت کی تبدیلی بھی مودی سرکار کی پالیسیوں پر فوجی اعتماد بحال نہ کر سکی۔ ناردرن کمانڈ کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو افسران اور جوانوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ ملاقات میں جب نئے کمانڈر نے افسروں کو اگلے مورچوں پر جانے کا حکم دیا تو انڈین فوج نے صاف انکار کر دیا۔ فوجی افسران نے سوال کیا کہ اگر وہ مورچوں پر جائیں گے تو پچھلی تنصیبات کی سیکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟
واضح رہے کہ یہ صورتحال پچھلے فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی افواج میں عدم اعتماد اور پست حوصلے نمایاں ہو چکے ہیں۔
نئے کمانڈر کی کوششوں کے باوجود فوجی مطمئن نہ ہو سکے اور ناراضی کے عالم میں بات چیت ختم ہو گئی۔









