• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم نواز

نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دینگے،مریم نواز

News Editor by News Editor
فروری 12, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دینگے،مہنگائی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ،

شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے ،وطن واپسی پر میری توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا ،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے ، ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے ،سچا الزام دوہراتے ہوئے بھی ہمیں بہت مشکل پیش آتی ہے، اپنا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں ، ڈاکٹر افنان اللہ اس پر کام کررہے ہیں ،شاہد خاقان عباسی میرے بھائی ہیں ، خود چل کر جاؤں گی ،تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں، کوئی کرسی میری ترجیح نہیں، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں،جنید کا ابھی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے میڈیا سے غیررسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ موجودہ مسائل، مہنگائی اور معاشی تباہی کن کی وجہ سے آئی، کون اس کا ذمہ دار ہے ؟۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی بنیاد، شناخت اور اصل قوت کارکردگی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب وطن واپسی آئی تو عوام کا جوش خروش اور تعداد دیکھ کر خوشگوار سرپرائز ملا ،میری توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا ۔ انہوںنے کہاکہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں کے جذبات پر بہت متاثر ہوئی ہوں ۔ مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد میں تنظیمی کنونشن کا جذبہ مثالی اور دیدنی تھا، نوجوان، خواتین اور بزرگ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔ مریم نواز نے کہاکہ سیاسی میدان سیاسی مخالفین کیلئے خالی چھوڑ دیاگیا تھا ، ورکرز کنونشن ہورہے ہیں ،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ تنظیمی کنونشن کا تمام پروگرام قائد محمد نواز شریف نے خود ترتیب دیا ۔ انہوںنے کہاکہ مشکل ترین دور میں میڈیا نے ہمارا ساتھ دیاجس پر بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا کی کمزوری کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) عملی میدان میں کام کرنے والی جماعت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) پراپیگنڈے پہ چلنے والی جماعت نہیں ،ہمارا سوشل میڈیا رضاکارانہ جذبے سے کام کر رہا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے والنٹئیرز کی اتنی کارکردگی تھی کہ پاپا جونز والوں کو ہم پر کریک ڈاؤن کرنا پڑا ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے سرکاری خرچ پر لاکھوں روپے سے کی بورڈ وارئیررز بھرتی کئے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم اپنا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں، ڈاکٹر افنان اللہ اس پر کام کر رہے ہیں،والنٹیئرز کو حلقہ وار منظم کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سچا الزام دوہراتے ہوئے بھی ہمیں بہت مشکل پیش آتی ہے، ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے ۔ انہوںنے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام اور ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، تمام توجہ ترجمانوں کے اجلاس پر رہی،اس نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ شاہد خاقان محترم بڑے بھائی ہیں،شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا میرے والد سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے ،میں شاہد خاقان عباسی کے پاس چل کر جاؤں گی ۔انہوںنے کہاکہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینئرز کی سرپرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں ،سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، نہ ہی میری ایسی پرورش ہے، یہ میرے لئے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہاکہ جنید کو پہلے گھر کی ذمہ داری اٹھانی ہے، ابھی اس کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کا عہدہ میرا فوکس نہیں، یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے نائب عوام کا فیصلہ ہوتا ہے ،میں تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں، کوئی کرسی میری ترجیح نہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، ابھی اسے انتخابی اتحاد نہیں کہہ سکتے ،یہی مشن ہے کہ ہر صوبے میں جماعت کی تنظیم مظبوط کروں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ اور کراچی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کو ہر جگہ مضبوط کرنا چاہتی ہوں، جہاں کمزوریاں ہیں، انہیں دور کرنا ہے،تنظیمی دوروں کو پری الیکشن کمپین سمجھ سکتے ہیں ،ان دوروں کا ایک مقصد بہترین انتخابی نمائندوں کی تلاش بھی ہے۔مریم نواز نے کہاکہ میاں نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،میاں نواز شریف پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: مریم نوازمقدماتنواز شریف
Previous Post

زلزلے کے باوجود ترک صدر نے اپنے ملک میں انتخابات کا اعلان کیا' تحریک انصاف

Next Post

اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرز غدار ہیں، فواد چودھری

News Editor

News Editor

Next Post
اسد عمر

اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹرز غدار ہیں، فواد چودھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5875

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

463
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading