ننکانہ صاحب کے علاقے کوٹ اکبر گاؤں میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کوثر بی بی، عائشہ اور ثمرہ شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت شہریار، مہریار اور طاہرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی افراد کے مطابق علاقے میں حالیہ بارشوں کے باعث کئی کچے اور پرانے مکانات خطرے کی زد میں ہیں، جس کے باعث مزید حادثات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔









