ندا ڈار

ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں خواتین کرکٹ کی ذمہ داریاں مل گئیں

لاہور(سپورٹس نیوز) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کو سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں ذمہ داریاں مل گئیں ۔سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے خواتین کرکٹ کے فروغ کا نیا دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ندا ڈار نے کہا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ سے نئی ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا اور اس لیگ کیلئے بہترین ٹیمیں بنائی جارہی ہیں۔ندا ڈار نے کہا کہ خواتین کیلئے بھی سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کے انعقاد پر وزیر اعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، چیمپئن لیگ گرلز اور بوائز کی ہونے جارہی ہے۔واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو چیمپئین لیگ میں خواتین کرکٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں