• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سینیٹر اسحق ڈار

ناموس رسالت ۖاور حرمت قرآن پر ہماری جان و مال قربان ہے، وزیر خزانہ

News Editor by News Editor
جولائی 30, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ میں قائد ایوان ووزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ناموس رسالت ۖاور حرمت قرآن پر ہماری جان و مال قربان ہے،

ایوان کو اس حوالے سے قرارداد میں بھرپور انداز میں اپنا موقف پیش کرنا چاہیے،اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں ہوتا تو ہمارے پاس پلان تھا کہ کیسے آگے بڑھنا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بر وقت مکمل کیا جائے گا، آنے والے 2، 3 مہینوں کی ادائیگیوں کا بندوبست کر رکھا ہے،ہماری جون کے مہینے میں چین کو 2.3 ارب ڈالرز کی ادائیگی زیرِ التواء تھی تو چین نے وہ ادائیگی رول اوور کر دی، اکتوبر تک ہماری برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی، پاکستان ساورن فنڈ کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہو چکا ہے، جلد سینیٹ میں پیش ہو گا، ہمیں میثاق معیشت کرنا چاہیے۔

اتوار کو سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ناموس رسالت ۖاور حرمت قرآن پر ہماری جان و مال قربان ہے، حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس حوالہ سے اقدامات کئے گئے ہیں، ایوان کو اس حوالے سے قرارداد میں بھرپور انداز میں اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں، چین کے نائب وزیراعظم اعلیٰ سطحی وفود کے ساتھ تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے گزشتہ عرصہ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، گزشتہ 10 ماہ مشکل سے گزرے، دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو، ہم نے عالمی سطح پر اپنے قرضے وقت پر ادا کئے، تمام ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو چکے ہیں،

ملکی ذخائر 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکے ہیں، ان کو مزید بہتر بنا رہے ہیں، ایک ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ پاکستان جون میں دیوالیہ کر جائیگا، اس وقت میں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو گا، ہم نے ادائیگیوں کے انتظامات کر رکھے ہیں،جون میں 2.3 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا تھیں، چین کا قرضہ رول اوور ہو گیا ہے، چین کے بینکوں کو ادائیگی کرتے ہیں اور وہ پھر رول اوور کرتے ہیں، 12 جون کو چینی بینکوں کو ادائیگیاں کیں،

ایک ہفتہ میں انہوں نے پاکستان کو یہ قرضہ رول اوور کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کو فروری میں پتہ چل گیا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدہ تکنیکی وجوہات کی بجائے کسی اور وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جس پر چین نے بڑھ چڑھ کر ہماری مدد کی، ذرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے کوشاں ہیں، ورلڈ بینک سے ستمبر میں 450 ملین ڈالر کا قرضہ ملے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 300 ملین ڈالر جلد ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے لئے 8.78 ارب روپے مل چکے ہیں، 2022ـ23 سے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ معمول کے مطابق مل رہا ہے، 30 جون کو 7 ارب ورپے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، بلوچستان کے 12 ارب روپے زیر التوا ہیں، پی پی ایل کے ساتھ 13 جون کو اجلاس ہوا، یہ 12 ارب روپے بلوچستان کو دلوانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر کے بیان کے باعث پی آئی اے کو شدید نقصان ہوا، اب پی آئی اے کے قانون میں عالمی معیار کے مطابق تبدیلی کی گئی ہے، پی آئی اے کی بندش کے باعث سالانہ 71 ارب روپے نقصان ہوا ہے، پی آئی اے کی اگست میں انسپیکشن مکمل ہو جائے گی، اکتوبر تک برطانیہ کے لئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے بھیک نہیں لیتے قرضہ لیتے ہیں اور ان کے رکن ہیں،قرضہ لینے والے کے پاس انتخاب کی گنجائش نہیں ہوتی، ہم قابل فخر پاکستانی ہیں، ہمیں قرضوں سے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ساورن فنڈ کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہو چکا ہے، جلد سینیٹ میں پیش ہو گا، ہمیں میثاق معیشت کرنا چاہیے، ہم نے میثاق جمہوریت پر بھی دستخط کئے، 98 فیصد اس پر عمل ہوا ہے،

ہم اجتماعی کوششوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، زراعت، آئی ٹی اور معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔قبل ازیں جماعتِ اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر صرف مذمت اور لفظی قرار داد سے کچھ نہیں ہو گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صرف مذمت اور لفظی قرارداد سے کچھ نہیں ہوگا، ڈنمارک اور سوئیڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ڈنمارک اور سوئیڈن کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اور اگر ان ممالک میں ہمارے سفیر ہیں تو ان کو بھی واپس بلایا جائے ۔اجلاس کے دور ان جنرل کاسمیٹکس بل 2023 کی منظوری دیدی گئی اس ضمن میں سینیٹر رانا مقبول نے تحریک پیش کی کہ ریگولیٹ، کوالٹی سٹینڈرڈز، لیبل، مینوفیکچرنگ کاسمیٹکس (جنرل کاسمیٹکس بل 2023) قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر رانا مقبول احمد نے سول سرونٹ (ترمیمی) بل 2022 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر رانا مقبول احمد نے توشہ خانہ (مینجمنٹ و انضباط) بل 2023 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کسٹم اہلکاران کا پشتون کاروباری افراد کے ساتھ اپنائے گئے رویے سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چینی کی سمگلنگ سے متعلق عوامی اہمیت کے حامل نکتہ پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے میپکو میں تقرریوں کے طریقہ کار سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔بعد ازاں اجلاس بدھ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سیکرٹریٹسینیٹر اسحق ڈارقرآنمعدنیاتناموس رسالت
Previous Post

کراچی کے مکینوں کے پانی کے کنکشن کاٹ دیے گئے، حافظ نعیم الرحمن

Next Post

رضوانہ پر تشدد کے ذمے دار تمام لوگوں کو جواب دینا ہو گا،شیری رحمن

News Editor

News Editor

Next Post
شیری رحمان

رضوانہ پر تشدد کے ذمے دار تمام لوگوں کو جواب دینا ہو گا،شیری رحمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading