کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں 30 سالہ پولیس اہلکار کی لاش گلے میں پھندا لگا کر کمرے سے ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بلال ولد احمد صدیقی کے نام سے ہوئی ہے، جو ناظم آباد تھانے میں آئی ٹی آپریٹر کے طور پر تعینات تھا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر کے مطابق اہلکار کے بھائی نے بتایا کہ بلال چند روز سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا تاہم اس نے اپنی پریشانی کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے، تاہم گھریلو مسائل یا دیگر وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔









