کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے چاہنے والوں کے نام طویل نوٹ لکھتے ہوئے کچھ مدت کیلئے منظر سے غائب ہونے کا اعلان کردیا۔
صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر متحرک نہ رہنے کی وجہ سے پردہ ہٹا دیا۔صبا قمر نے لکھا کہ میرے ان تمام فینز کیلئے جو میرے لیے فکرمند ہیں، میں ان سب کی محبت اور فکرمند ہونے پر شکرگزار ہوں، مجھے معلوم ہے کہ میں زیادہ پوسٹ شیئرنگ نہیں کر رہی اور نہ اسٹوریز شیئر کر پارہی ہوں لیکن وہ سب جو اس کے باوجود میری خبر گیری کر رہے ہیں میں انکی محبت کو سرہاتی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کبھی کبھار زندگی میں آپ کو اپنے قدم پیچھے ہٹانے پڑتے ہیں اور خاموشی اختیار کرنی ہوتی ہے اور خود کو وہ وقت دینا ہوتا ہے جس میں آپ ٹھیک ہوسکیں، زخم بھر سکیں، اور یہ وہی وقت چل رہا ہے، میں ٹھیک ہوں اس لیے میرے لیے فکرمند نہ ہوں‘ میرا وعدہ ہے کہ یہ بس کچھ دیر کا وقفہ ہے اور کسی چیز کا اختتام ہرگز نہیں۔