لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب میں طلبا اب مزید 3نئے گروپس میں میٹرک کر سکیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس کے ساتھ مزید 3 گروپ شامل کئے گئے ہیں،
میٹرک طلبا کیلئے ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ گروپ تیار کئے گئے ہیں۔ طلبا 9ویں کلاس سے 2025-26کے تعلیمی سیشن سے گروپ کا انتخاب کرسکیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے نئے گروپس کی مضامین لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔
سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کے حوالہ سے ڈیٹا مانگ لیا گیا،نئے گروپس کی کتابوں کی چھپائی بچوں کی تعداد کی مطابق کی جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر میٹرک کیلئے مختلف مضامین کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔