واشنگٹن (نیوز رپورٹر )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کی دوسری مدت صدارت کے دوران میں وائٹ ہاس میں اپنا طرزِ زندگی مکمل طور پر تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
یہ انکشاف برطانوی اخبار نے کیا ہے۔اخبار کے مطابق میلانیا وائٹ ہاس میں اپنے ساتھ فوٹوگرافی کی پورٹی ٹیم لے کر آئی ہیں تا کہ ان کی زندگی پر دستاویزی فلم تیار ہو سکے۔
یہ کام اس سے قبل کسی خاتون اول نے نہیں کیا۔اخبار کا مزید کہناتھا کہ اس دستاویزی فلم کو براہ راست نشر کے لیے ایمازون پرائم کے پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے گا۔ یہ پلیٹ فارم جیف بیزوس کی ملکیت ہے جو ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔









