• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
صدر مملکت

ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار کے لئے خواتین کوقومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے،صدر مملکت

News Editor by News Editor
نومبر 8, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جب قومیں علم ، انصاف اور طاقت کی بنیاد پر ابھرتی ہیں تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے ، ہمیشہ علم کا طالب رہنے والے حقیقی منازل تک پہنچتے ہیں ،ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار کے لئے خواتین کوقومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے۔

وہ منگل کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدالمالکی ، قطر کے سفیر شیخ سعود العبدالرحمن الثانی ، صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ھذال حمود العقیبی ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد بن سالم ، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک سمیت مختلف ممالک کے سفارتکاروں ، ماہرین تعلیم تقریب میں شریک تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میرے لئے خوشی کا موقع ہے کہ آج کے دن جب طلبا و طالبات کی کامیابی کا دن پر کے موقع پر ان سے مخاطب ہورہا ہوں ، یہ بھی مسرت کی بات ہے کہ تعلیم کے شعبے میں نام رکھنے والے 114 محنتی اساتذہ ، 50 شعبہ جات میں 94 ڈگری پروگرامات میں 34 ہزار طلبا و طالبات کو زیر تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں۔

انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ علم حاصل کرنے کے بعد خاندان کی نگہداشت کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر وترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں ، علم کا حاصل یہ ہے کہ جو خواتین نے حاصل کیا وہ آگے پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج گریجویٹ ہونے والے بچوں اور بچیوں کا کردار آنے والی نسلوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کو اس امر کا بھی خیر مقدم کرنا چاہیے کہ خواتین جو عملی زندگی میں آتیں ہیں ، ان کو ہراساں ہونے سے بچانا معاشرے اور ریاست دونوں کی ذمہ داری ہے ،اس کے ساتھ ساتھ کچھ وقت کے لئے عملی زندگی سے الگ ہونے کے بعد دوبارہ عملی زندگی میں آنے والی خواتین کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ 50 فیصد خواتین تعلیم حاصل کرنیکے بعد گھروں میں بیٹھ جاتیں ہیں ، خواتین کو بزنس کی طرف بھی جانا ہوگا ،اسلامی معاشرے میں حضرت خدیجہ کی بطور بزنس ویمن مثال ہم سب کے لئے ایک بہترین نمونہ ہے ، ہمارا مذہب خواتین کی ہر مرحلے پر حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ علم ایک امانت ہے ، اساتذہ کرام نے ان طالبعلموں پر علم کے دورازے کھولے ہیں ۔ انہوں نے پوپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے حالانکہ اسرائیل اور مغرب اس کے لئیبالکل تیار نہیں دنیا کا اسرائیل کا ساتھ دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینوں پر اتنے مظالم ڈھارہا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مثال دی کہ سلطنت عثمانیہ تک اگر مسلمانوں کی کامیابیوں پر نظر ڈورائیں تو اس میں بھی علم کیدروازے کھلے ملیں گے ، علم ایک امانت کے طور پر ملتا ہے اس کو آگے بڑھانا ایک لازمی امر ہوتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں توہمیں جتنے بھی قانون ملیں گے وہ معاشرے سے بنے ملیں گے ، ریاست کا کام صرف قاضی فراہم کرنا تھا ، قاضی فیصلے قرآن و سنت کی روشنی میں کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت میں ہمدردی اور درگذر کابنیادی، اخلاقی درس ملتا ہے ، اتحاد میں بھی درگذر اہم ہوتا ہے۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ھذال حمود العقیبی نے 26۔ 2022 سٹریٹجک پلان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتا یا کہ اس پلان کی روشنی میں ہم نے یونیورسٹی میں تدریسی عمل کو جدید بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم سعودی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے اخراجات کو معقول بنانے میں ہماری مدد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کو الیکٹرانک نظام پر منتقل کرنے کے لئے کیمپس مینجمنٹ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوالٹی ڈیپارٹمنٹ کو کوالٹی اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک نے کہا کہ یونیورسٹی ہذا میں 114 پیشہ وارانہ شعبہ جات میں تعلیم فراہم کی جارہی ہے جس کی بدولت اس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوچکا ہے۔ پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد بن سالم نے گریجویٹس کو مبارکباد دی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: خواتینصدر مملکتقومی دھارےکلیدی کردارملکی تعمیر و ترقی
Previous Post

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ اس سے پہلے نہیں ہوئے،شازیہ مری

Next Post

علامہ اقبال نےبرصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا،صادق سنجرانی

News Editor

News Editor

Next Post
صادق سنجرانی

علامہ اقبال نےبرصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا،صادق سنجرانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading