سونے کی قیمتوں

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک )عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں جمعہ مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 3 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 26 ہزار 400 روپے بڑھ گئی ہے، 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے،فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئے،10گرام سونے کی قیمت 4372 روپے بڑھکر 3لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہوگئی۔

گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 21300 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا،فی تولہ چاندی کی قیمت 280 روپے کے اضافے سے 6939 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر بڑھ 4319 ڈالر ہوگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں