• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
ملتان سلطانز

ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

News Editor by News Editor
فروری 23, 2023
in کھیل
0 0
0

 

ملتان(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل8کے11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دید.

 

 

عباس آفریدی نے آخری اوور میں دو چھکوں اور 2وائڈ کے باوجود 22رنز نہیں بننے دیئے۔پاکستان سپر لیگ8کے 11ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہواجس میں کئی اتار چڑھا آئے، کراچی کنگز کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 72رنز کا آغاز فراہم کیا، میتھیو ویڈ 20رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

جیمز ونس نے شروع سے ہی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری جڑ دی تاہم وہ 75کے انفرادی اسکور پر حیدر علی کی غلطی کی وجہ سے رن آئوٹ ہوگئے، اس موقع پر ٹیم کا اسکور 9.5اوورز میں 105رنز تھا، ان کی اننگز میں 7چوکے اور 6چھکے شامل تھے۔ونس کے جانے کے بعد کراچی کنگز کو مشکلات کا سامنا رہا اور تیسری وکٹ 113اور چوتھی 148رنز پر گر گئیں،

 

 

حیدر علی 12اور شعیب ملک 14رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 19ویں اوور میں 175رنز پر پہنچا دیا، آخری اوور میں جیت کیلئے 22رنز درکار تھے۔عباس آفریدی کی پہلی ہی گیند نو بال ہوگئی جس پر عماد وسیم نے چھکا جڑ دیا، دوسری گیند پر ایک رن لیا، تیسری گیند وائڈ ہوگئی جبکہ چوتھی گیند پر بیٹ ڈکیٹ نے چھکا مار کر ٹیم کو جیت کے کنارے پہنچادیا،اگلی گیند وائڈ ہوئی .

جس کے بعد ایک ڈاٹ بال ہوئی، اوور کی چوتھی گیند پر ڈکیٹ چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی ٹیم کو آخری دو گیندوں پر جیت کیلئے 6رنز درکار تھے تاہم عباس آفریدی ردھم میں آگئے اور دونوں گیندوں پر کراچی کنگز صرف سنگلز ہی لے پائی اور میچ 3 رنز سے ہار گئی، عماد وسیم5چھکوں کی مدد سے46رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، اسامہ میر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان کو کو بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں2وکٹوں کے نقصان پر196رنز بنائے۔

 

ملتان سلطانز کو محمد رضوان اور شان مسعود نے85رنز کا آغاز فراہم کیا، شان مسعود 33گیندوں پر6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے51رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری 42گیندوں پر مکمل کی تاہم اس کے بعد انہوں نے انتہائی جارحانہ انداز اختیار کا اور وکٹ کے چاروں طرف چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی اور60گیندوں پر سنچری اسکور کر ڈالی۔ملتان سلطانز کے کپتان110رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں10چوکے اور4چھکے شامل تھے۔

 

انہوں نے رائیلی روسو کے ساتھ109رنز کی شراکت بھی قائم کی۔رائیلی روسو21گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے29رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کیرن پولارڈ 2رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک ایک ایک وکٹ لے سکے، عماد وسیم، عامر یامین، عاکف جاوید اور عمران خان کوئی شکار نہ کرسکے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل8کا یہ آخری میچ ہے، ایونٹ26فروری سے لاہور منتقل ہوجائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سپورٹس ڈیسکملتان سلطانز
Previous Post

جاپان نے یوکرین کو 5.5بلین ڈالر کے مالی امداد کا اعلان کر دیا

Next Post

آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی بھارت سے گھر چلے گئے

News Editor

News Editor

Next Post
آسٹریلیا

آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی بھارت سے گھر چلے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading