• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
مسجدالحرام

مسجدالحرام میں زائرین کیلئے 51 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت

News Editor by News Editor
ستمبر 24, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے اسلام کے مقدس ترین مقام مسجدالحرام میں زائرین کیلئے 51 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت فراہم کردی۔

مسجدالحرام و مسجد نبویﷺ کے انچارج سعودی ریاستی ادارے نے کہا ہے کہ مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام عظیم الشان مسجد الحرام میں تقریباً 51 عالمی زبانیں استعمال کی جاتی ہیں، تاکہ نمازیوں کو وسیع و عریض مقامات پر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

دو مقدس مقامات کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے کہا کہ 78 مترجم روزانہ غیر عربی بولنے والے نمازیوں کو مسجدالحرام اور اس کے بیرونی صحن کے اندر مقامات اور خدمات کی طرف ہدایت دینے کے لیے موجود ہیں، رہنمائی کی سروس کے ذریعے زائرین کو نمازوں، خطبوں اور اسلامی عجائب گھروں اور نمائشوں کے دوروں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اللہ کے پیارے مہمانوں! آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہوائی جہاز میں سوار ہونے والے سامان سے متعلق درج ذیل معلومات کو نوٹ کریں؛
(1) موبائل ڈیوائس بیگ کی اجازت ہے
(2) مسافر بیک پیک اور شولڈر بیگ ساتھ لا سکتے ہیں
(3) چھوٹے بیگ قابل قبول ہیں
(4) زائرین کو ہینڈ بیگ لانے کی بھی اجازت ہے

وزارت حج و عمرہ نے اپنی پوسٹ میں بیگز کے سائز سے متعلق بتایا کہ لمبائی 55 سینٹی میٹر، چوڑائی 35 سینٹی میٹر اور گہرائی 25 سینٹی میٹر ہونی چاہیئے۔

سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ اگر وہ عمرہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو سرکاری پلیٹ فارم کے ذریعے سفر کے لیے بکنگ کریں جس میں کئی سہولیات موجود ہیں، اس حوالے سے مملکت کی وزارت حج و عمرہ نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ کی منصوبہ بندی کے فوائد کو اجاگر کیا ہے جسے سرکاری طور پر نسک کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجدالحرام کی زیارت اور عمرہ ادا کرنے کا منصوبہ نسک کے ذریعے داخلے کا ویزہ حاصل کرنے اور مقدس مقام کے قریب واقع ہوٹلوں کی فہرست کے ساتھ ساتھ مدینہ منورہ میں اسلام کے دوسرے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ تک رسائی حاصل کرنے سے شروع ہوتا ہے، نسک کے دیگر فوائد میں 9 زبانوں میں خدمات، عمرہ سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ براہ راست رابطہ اور اسلامی تاریخی مقامات کے لیے ایک گائیڈ بک کی دستیابی شامل ہے۔

وزارتِ حج و عمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجدالحرام آتے وقت خوشبو لگانا، بہترین لباس پہننا، مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا اور داخل ہوتے وقت دایاں پا¶ں پہلے داخل کرنا آداب میں شامل ہیں جب کہ پرسکون ماحول اور وقار کو برقرار رکھنا اور مسجد کی صفائی اور پاکیزگی کا خیال رکھنا بھی عظیم الشان مسجد میں آنے کے آداب کا حصہ ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے عمرے کا ارادہ رکھنے والے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمرہ ادائیگی کے لیے جسمانی طور پر تیار رہیں، ان اقدامات میں زیادہ مقدار میں خوراک اور ہیوی کھانوں سے پرہیز، زیادہ مقدار میں پانی کا استعمال، عبادات سے پہلے کے دنوں میں چہل قدمی کرنا، وقت پر دوائیں لینا اور جلد کے کھردرے پن یا خشکی سے بچنے کے لیے جسم کو نمی بخشنا شامل ہیں، مزید برآں، عازمین کو گرم پانی سے نہانے اور عمرہ کی رسومات کے موقع پر مناسب نیند لینے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: رہنمائیزائرینزبانوںمسجدالحرام
Previous Post

ترک صدر کا سیاحوں پر حملے کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان

Next Post

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق

News Editor

News Editor

Next Post
سکھ رہنما کے قتل

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading