کراچی(تعلیم) نوکریوں پر مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر رینجرز اور پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ نے مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج کے بعد مظاہرین نے شاہین کمپلیکس سے وزیراعلی ہائوس کی جانب مارچ شروع کردیاجس پر پولیس اور رینجرز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جب کہ متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔