انطالیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سے اہم ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم 2025 میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
صدر ایردوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "انشاء اللہ جلد ملاقات ہوگی۔” مریم نواز نے صدر ایردوان کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی الگ ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ مریم نواز نے ڈپلومیسی فورم میں تعلیم کے شعبے میں پنجاب حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا۔