وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان کے شہر اوساکا میں جاری ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت کی اور پاکستان پویلین سمیت مختلف ممالک کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ ایکسپو انتظامیہ کی جانب سے مریم نواز کو جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست منصوبوں اور مستقبل کے شہروں کے تصور پر بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں کو "فیوچر سٹی” ماڈل کے تحت ترقی دی جائے گی تاکہ عوام کو جدید سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کی ثقافت اور جدت کے امتزاج کو سراہا۔
ایکسپو میں دنیا بھر سے 150 سے زائد ادارے شریک ہیں جو انسانی جانوں کو بچانے، عوامی سہولیات کو بہتر بنانے اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے منصوبے پیش کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے "گرینڈ رنگ” کا بھی معائنہ کیا جو لکڑی سے بنی دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے۔









