ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے کہا ہے کہ محبت کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔
ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اداکار نے پوچھے گئے سوالوںکے جواب دیئے۔اداکار نے بتایا کہ خود کو محبت کے معاملے میں خوش قسمت سمجھتا تھا لیکن ایسا نہیں ہے۔
اداکار نے ایک سوال پر کہاکہ میں محبت سے ارینج کی گئی شادی کروں گا، میرے لیے رشتے تو روزانہ آتے ہیں۔شادی کب کر رہے ہیں؟کے سوال پر اداکار نے بتایا کہ گھوڑی، وینیو مینو سب تیار ہے مگر دلہن تو مل جائے۔









