پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مایا علی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ محبت میں گرفتار ہو چکی ہیں اور اس سفر میں دل ٹوٹنے کا تجربہ بھی کر چکی ہیں۔
شادی کے حوالے سے سوال پر مایا علی نے کہا کہ یہ صرف دو افراد نہیں بلکہ دو خاندانوں کا رشتہ ہوتا ہے، اس لیے وہ یہ فیصلہ دباؤ یا عمر کی بنیاد پر نہیں کر سکتیں۔ ان کا ماننا ہے کہ شادی وہی دن ہوگی جو قسمت میں لکھا گیا ہے۔
محبت سے متعلق سوال پر مایا علی نے بتایا کہ محبت تو ہو جاتی ہے لیکن اسے نبھانا بےحد مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پوری کوشش کی مگر شاید وہ یا دوسرا شخص ایک دوسرے کے لیے صحیح نہیں تھے۔
37 سالہ مایا علی نے مسکراتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا انڈسٹری میں انہیں کوئی ایسا شخص ملا ہے یا نہیں۔









