لاہور(کرائم رپورٹر)گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کے پارلرمیں بجلی چوری معاملہ پرلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 13لاکھ روپے کا ڈیٹکشن بل ڈال دیا۔
لیسکوحکام کے مطابق ستائیس ماہ کی بجائے صرف چھ ماہ کا ڈیٹکشن بل ڈالاگیا،،میٹراب تک غائب ہے ،ملنے پر بل زیادہ ڈالیں گے،بل کی مجموعی رقم13لاکھ روپے بنی ہے، صارف کسی بھی فورم پرجائے ہم نے زیادتی نہیں کی۔جواد احمد کے خلاف بجلی چوری کی ایف آئی آرسے مطمئن نہیں،ایف آئی آرمیں تمام دفعات شامل نہیں،پولیس نے زیادتی کی۔









