ید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ نے پاکستانی باکس آفس پر سب کو حیران کر دیا ہے۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جوڑی ایک بار پھر چھا گئی، اور فلم نے ریلیز کے چند دنوں میں ملک بھر سے 12 کروڑ کا شاندار بزنس کر کے خود کو بلاک بسٹر فلموں کی صف میں شامل کروا لیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے ’لو گرو‘ کا مجموعی باکس آفس کلیکشن 28 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی سپر ہٹ فلم ’مولا جٹ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
تقریباً 28 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن اور پاکستان کے مختلف شہروں میں کی گئی۔ فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ نے کی ہے، کہانی وصی چوہدری کی ہے، اور ہمایوں سعید نہ صرف پروڈیوسر ہیں بلکہ مرکزی کردار میں بھی جلوہ گر ہیں۔
کہانی ایک خودساختہ ’لو گرو‘ کی ہے جو لندن میں مقیم ایک ماڈرن آرکیٹیکٹ صوفیہ سے غیر متوقع طور پر ملتا ہے، اور پھر ایک انوکھے رومانس کا آغاز ہوتا ہے جو قہقہوں، غلط فہمیوں اور جذبات سے بھرپور ہے۔