لمز یونیورسٹی میں طالبات کی تصاویر پر تضحیک آمیز تبصروں کے معاملے پر لڑکیوں کا احتجاج رنگ لے آیا ،،، ڈین سٹوڈنٹس افئیرز نے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
لمز یونیورسٹی میں جنس کی بنیاد پر خواتین طالبات کی تضحیک کا سکینڈل سامنے آیا تو یونیورسٹی کی طالبات نے کیمپس میں دھرنا دے دیا۔ لمز کے مرد طلباء کی جانب سے کلوز فس بک گروپ کا انکشاف ہوا جس میں طالبات سے متعلقہ جنسی مواد شئیر کیا جاتا۔ کچھ طالبات نے گروپ تک رسائی حاصل کر کے گروپ کی پوسٹس عیاں کر دیں۔ لڑکوں کو گروپ تو بند کرنا پڑا ہی ،، ساتھ ہی لمز کی فیمنسٹ سوسائٹی نے معاملے پر سٹوڈنٹس افئیر ڈین آٖفس کے سامنے احتجاج کیا۔ طالبات نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور طلباء کے خلاف کارروائی کرنے تک دھرنا دئیے رکھا۔ ڈین سٹوڈنٹس افئیرز لمز نے طالبات کو کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔