لاہور(کامرس ڈیسک )لاہورکی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرارہے۔برائلر گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 475 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے،دوسری جانب صافی گوشت کی قیمت بھی مسلسل بڑھتے ہوئے 575 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے ۔
مارکیٹ ریٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 300 روپے فی کلو، ہول سیل قیمت 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون سطح پر اس کی قیمت 328 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حکومتی اقدامات کے باعث تعمیراتی شعبے میں بہتری کی امیدشہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث متوسط طبقے کے لیے بھی گوشت کی خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے۔