لاہور میں آئندہ سال فروری میں بسنت منانے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے لیے کئی اہم تجاویز زیر غور ہیں، جن میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل پر پابندی بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق، میاں نواز شریف کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس، انتظامیہ اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
بسنت کی سیکیورٹی اور نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے جو اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، ان میں:
پتنگ اور ڈور کی فروخت کرنے والوں کی رجسٹریشن
مخصوص سائز کی پتنگ کی اجازت (ڈھائی تاوا گڈے تک)
بسنت نائٹ اور بسنت ڈے کی اجازت
ڈور کے پنے میں فروخت کی اجازت، مگر چرخی پر مکمل پابندی
جون میں ریہرسل کے طور پر ڈور و پتنگ کی جانچ کا منصوبہ
غیر ملکی سیاحوں کو دعوت دینے کی حکمتِ عملی
بسنت کے لیے تیار کی جانے والی ڈور کو PCSIR لیبارٹری سے کلیئر کروایا جائے گا تاکہ محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔