لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ق لیگ اور تحریک انصاف کا موقف الگ ہو سکتا ہے لیکن ق لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن میں اتریں گے،
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت ق لیگ کے ساتھ نہ الجھے، پاکستان تحریک انصاف اپنے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی،ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
…