لاہور(کامرس ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ سپلائی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 7 ہزار 400 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مظفر گڑھ اور بہاولپور ریجن میں دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور سیمپلفیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق 95 گاڑیوں سے لئے گئے سیمپل پاس ہوگئے جبکہ 21 گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوئے، سیمپل فیل ہونے پر گاڑی مالکان کو بھی بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔انہوںنے بتایا کہ 3 دکانوں سے بھی2 ہزار 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔









