• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

فوج کیساتھ شاندار ورکنگ ریلیشن ، شہباز شریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے،اسحاق ڈار

تحریکِ انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کرانے میں میرا کردار اہم رہا ہے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جنوری 15, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے شہباز شریف کی قیادت میں مختصر وقت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،

جمہوری استحکام کے لیے فوج کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن قائم ہے۔اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام مشکلات کے باوجود ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلق ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ شہباز شریف اپنی مدت کے پورے 5 سال وزیرِ اعظم رہیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ اور مضبوط ملک بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قدر کو کم کرنے پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہوتا ہے لیکن جیسے جیسے معیشت بہتر ہو گی، روپے کی قدر خود بخود مستحکم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی حکمتِ عملی کے ذریعے معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ تحریکِ انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کرانے میں ان کا کردار اہم رہا ہے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور اس مقصد کے لیے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکز میں پاور شیئرنگ کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، لیکن چھوٹے موٹے اختلافات سیاسی عمل کا حصہ ہیں جنہیں مدبرانہ طریقے سے سلجھا لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں اور اختلافات کو مسئلہ بنائے بغیر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔نائب وزیرِ اعظم نے حکومت کی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں کئی اہم منصوبے مکمل کیے ہیں اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

فوج کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان شاندار ورکنگ ریلیشن قائم ہے، جو جمہوری استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق کو مضبوط رکھنے کے لیے دونوں فریق اپنی ذمے داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسحاق ڈارشہباز شریففوجورکنگ ریلیشنوزیراعظم
Previous Post

پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی،شہباز شریف

Next Post

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس پورٹل کا آغاز کردیا

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
اسلحہ لائسنس

محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس پورٹل کا آغاز کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading