لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ فلم میری پہچان ، میں نے کبھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں نہیں سوچا ، جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہوگا ،
شوبزمیں کام صرف اپنے مزاج کے مطابق کام کر تی ہوں ، سکرپٹ پڑھنے کے بعد حامی بھرتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بلاوجہ میڈیا میں آنے سے گریز کرتی ہوں ، جن کو شہر ت حاصل کرنے کی طلب ہو تو اپنے سکینڈل بنا کر حاصل کرلیتی ہیں مگر مجھے ایسی کشی شہرت کی ضرورت نہیں ہے، اب تک جتنا بھی کا م کیا اس سے مطمئن ہوں ، ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا۔