اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہملک میں فارن کرنسی اکائونٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اعداد وشمار شیئر کئے ہیں، آئی ایم ایف کے سٹیٹ بینک کے ساتھ بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو کہا ہے وہ جلد نویں جائزے کو مکمل کریں، نویں جائزے کیلئے وقت کم ہے اور ہمارے لئے پریشانی بھی ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ کے مطابق دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو فنڈز کی یقین دہانی کروا دی ہے۔









