لاہور(کامرس ڈیسک)عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں مالیاتی ادارے بدھ کے روز دوبارہ کھلیں گے ۔ ملک بھر میں تمام بینکس 21سے 25اپریل ( جمعہ تا منگل)بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ بینکس 26اپریل بدھ کے روز سے دوبارہ لین دین کا آغاز کریں گے۔









