لاہور(شوبز ڈیسک)عید الاضحی پر بڑی سکرین پر کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی اکثریت نظر آئے گی جبکہ لاہور فلم انڈسٹری کے کسی نامور اداکار کی فلم ریلیز نہیں ہو رہی ۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر آٹھ سے زائد فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے کام کیا ہے ۔
ان میں مہوش حیات، وہاج علی، شہریار منور، رمشا خان، مانی، حرا مانی ،ارم اختر، نمرہ شاہد، سلیم معراج ، گل رانا، سائرہ یوسف، شہروز سبزواری اور دیگر شامل ہیں جبکہ ریما ، صائمہ نور، میرا ، ریشم ،مدیحہ شاہ، شان ، حید سلطان، بابر علی سمیت لاہور سے تعلق رکھنے والے دیگر کسی اداکار کی فلم ریلیز نہیں ہو رہی۔