• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
صدر استحکام پاکستان پارٹی

عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا، علیم خان

News Editor by News Editor
جولائی 19, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کے لیے نوازشریف کو نااہل کروایا گیا۔

ایک انٹرویومیں پی آئی پی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کے لیے نواز شریف کو نااہل کروایا گیا جس میں اس وقت کی اسٹبلشمنٹ اور کچھ اور لوگ بھی شامل تھے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھا، سب کچھ ہمارے سامنے ہوا، جہانگیر خان ترین کو بھی اس لیے نااہل کروایا گیا کیونکہ نوازشریف کو نااہل کروانا تھا اور مجھ سمیت سبطین خان کو اس لیے اندر رکھا گیا تاکہ پوری تحریک انصاف یہ بتا سکے کہ ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 1992 میں ہی ہیرو بنے تھے لیکن جب انہوں نے شوکت خانم جیسی ہسپتال کا ماڈل دیا تو ہم نے یہ توقع کی کہ شاید وہ وزیراعظم بننے کے بعد اداروں پر اسی طرح کے پروفیشنل لوگ بٹھائیں گے لیکن ہمیں فیصل سلطان اور شوکت خانم ہسپتال دکھا کر عثمان بوزدار، فرح گوگی اور دوسرے لوگ دئیے۔علیم خان نے کہا کہ 2018 میں وزیراعظم بننے سے قبل عمران خان مختلف تھے اور وزیراعظم بننے کے بعد وہ مکمل الگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے عام آدمی کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکج بنائے ہیں، ایک آدمی کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار ہو، غریب آدمی کیلئے بجلی بھی بہت اہم مسئلہ ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد 3 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل حکومت ادا کرے گی۔علیم خان نے کہا کہ کسانوں سے ٹیوب ویل کے لیے بجلی بل بھی نہیں لیے جائیں گے تاکہ کسان کی آمدنی بہتر ہو سکے،

اسی طرح بڑی ہسپتالوں سے دباؤ کم کرنے کے لیے شہری علاقوں میں یونین کونسل کی سطح تک ہیلتھ یونٹ لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پی ٹی آئی کے خلاف انتخابات لڑیں گے، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوگی کیونکہ ان دونوں جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔علیم خان نے کہا کہ 2018 سے پہلے عمران خان کے لیے علیم خان بہت اچھا اور نیک انسان تھا لیکن 2018 کے بعد میری بنائی گئی سوسائٹیز بھی غیرقانونی ہوگئیں تو یہ سب پہلے کیوں نہیں ہوا جبکہ یہ سوسائٹیز پہلے بھی موجود تھیں جہاں عمران خان خود بھی تشریف لائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونر میں ہوں اور ایک دن کیا ایک گھنٹہ بھی میں نے فنڈنگ بند نہیں کی کیونکہ اس ہسپتال کو عمران خان نہیں پاکستانی چلا رہے ہیں، اگر شوکت خانم ہسپتال کا ہیڈ فیصل سلطان کی جگہ عثمان بوزدار ہوتے تو پھر عمران خان ایک روپیہ بھی اکٹھا کرکے دکھاتے۔علیم خان نے کہا کہ ہم نے دل کھول کر تحریک انصاف کی مالی معاونت کی، ان کو جہازوں، گاڑیوں کی ضرورت بھی پڑی تو میں نے اور جہانگیر خان ترین نے معاونت کی، مزید کہا کہ عمران خان کو مجھے جیل میں رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی،

وہ ایسے ہی کہہ دیتے کہ علیم خان تم ہٹ جاؤ، جبکہ میں ان کے پاس بھی گیا تھا اور کہا تھا کہ میں پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتا مجھے مرکز میں بلائیں۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹائیکون تحفے دیتے تھے اور سابق جنرل فیض حمید ان کے کام کرواتے تھے، جب حکومت میں نہیں تھے تو ان پراپرٹی ٹائیکون کے نام لے کر کہتے تھے کہ سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کروں گا لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہی پراپرٹی ٹائیکون کسی بھی وقت ان کے گھر آتے جاتے جاتے تھے۔علیم خان نے کہا کہ فیض حمید کو آرمی چیف لگنا تھا اور ان تحفوں کے ساتھ ان کی عمران خان تک رسائی آسان ہوگئی تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سوسائٹیزعلیم خانعمران خاننوازشریف
Previous Post

جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن دوبارہ قائم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو امن کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے،مسعود خان

Next Post

سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی،اسد عمر بھی شامل تھے:فیصل واوڈا

News Editor

News Editor

Next Post
فیصل واوڈا

سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی،اسد عمر بھی شامل تھے:فیصل واوڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5871

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading