• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
چودھری پرویزالٰہی

عمران خان نہ ڈرنے والا اورنہ جھکنے والا آدمی ہے، انکے خلاف بات کا میں جواب دیتا ہوں’پرویزالٰہی

News Editor by News Editor
جنوری 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ عمران خان سچا او رکھرا آدمی ہے۔ وہ نہ ڈرنے والے ہیں، نہ جھکنے والے ہیں، کام کرنے والے ہیں۔

عمران خان کے خلاف جہاں غلط بات ہوتی ہے،میں جواب دیتا ہوں۔ عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں، محنت آپ نے کرنی ہے، نتیجہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیں۔یونیورسٹی آف گجرات کے 7ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف نے زندگی بھر میں جتنے جھوٹ بولے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں،جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے تاہم شریفوں نے اسے چھپایا ہواہے۔شہبازشریف نے برسراقتدار آکر چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد پر کام بند کرایا۔

سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ ایسے کام کیوں کرتے ہیں۔شہبازشریف حکومت میں آکر بری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ یہ لوگ مہنگائی کا طوفان اپنے ساتھ لائے ہیں۔یہ لوگ آتے ہیں اور ڈالر ساتھ لیکر باہر چلے جاتے ہیں اور واپس اسحاق ڈالر لاتے ہیں۔حکمران بے ایمان ہوں تو برکت اٹھ جاتی ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ عمران خان گھر بیٹھ کر بھی کام ہی کررہے ہیں۔عمران خان کی قیادت میں سمت کا تعین کر کے مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیا۔ عمران خان کے سامنے میں اپنی بات کہہ دیتا ہوں جو اکثر ٹھیک نکلتی ہے۔

عمران خان کی قیادت میں ہم نے قوم بنانے کی سمت طے کردی ہے۔تجربے کا اپنا راستہ ہوتاہے جو اکثر صحیح ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔نیت نیک ہو تو اللہ تعالی بھی مدد کرتے ہیں۔ن لیگ والوں نے پراپیگنڈہ کیا کہ یہ پیسے کہاں سے لائیں گے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہمارے پاس بہت پیسے ہیں۔اللہ تعالی کا شکر ہے۔وزیراعلی نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بھی احساس پروگرام کو استعمال کررہے ہیں۔2بچوں کے خاندان کو ماہانہ امداد دیں گے۔بچوں کو تعلیم او رکتابیں مفت دے رہے ہیں،جنوبی پنجاب میں بچیوں کا وظیفہ 100فیصد بڑھا دیا۔بچوں کیلئے سکولوں او رکالجوں میں ناظرہ او رترجمہ قرآن لازمی کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی غلط کام نہیں کررہے،کامیابی سے ہمکنارہوں گے۔

نئی جنریشن کی بنیاد دین پر رکھ رہے ہیں۔دین کے حوالے سے کام کئے ہیں،ختم نبوت ۖکے معاملے پر تاریخی کام ہوا۔عام آدمی کو تعلیم، صحت او رعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا مقصد فلاحی مملکت کے ٹارگٹ کا حصول ہے۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ گجرات ضلع نہیں ڈویژن ہے،ہر لحاظ سے سنٹر آف ایکسیلینس بنائیں گے۔کسی کو علاج یا تعلیم کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ڈاکٹر بھی باہر سے لائیں گے۔گجرات میں 700بیڈ کا چلڈرن ہسپتال بنائیں گے۔کینسر کے علاج کے لئے سائبر نائف سے بہترسرجری کے آلات لائیں گے۔گجرات میں ڈینٹل کالج الگ سے قائم ہوگا اورچودھری پرویزالہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد کو 200بیڈ سے 400بیڈ تک اپ گریڈ کریں گے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ گجرات انڈسٹریل اسٹیٹ ون ونڈو آپریشن کے تحت 6ماہ تک شروع ہوجائے گی۔منڈی بہاائولدین، حافظ آباداور وزیرآباد میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔وزیراعلی پرویزالٰہی نے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ گجرات یونیورسٹی میں 62فیصد طالبات ویمن ایمپاور منٹ کی بہترین مثال ہے۔گجرات میں یونیورسٹی بننے سے ماحول بدل گیا، پڑھے لکھے بچوں نے لڑائی کا کلچر ختم کردیا۔خوشی ہے کہ گجرات یونیورسٹی کی صورت میں جو پودا لگایا آج اس تن آور درخت کی چھاں سب بیٹھے ہیں۔انہوں نے گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سراہتے ہوئے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق اور ان کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر نہ کوئی ملک ترقی کرسکتا ہے نہ کوئی قوم بن سکتی ہے۔

دعائیں رنگ لائیں اوراللہ تعالی کا دوبارہ خدمت کا موقع دیا۔حالات پیچیدہ نہیں پیچ دار تھے، اللہ تعالی نے موقع دیا۔گجرات کی سرزمین کو 2نشان حیدر کا اعزاز حاصل ہے۔وزیراعلی نے اعلان کیاکہ 9 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی۔بچوں کو انجینئرنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ملازمتیں بھی ملیں گی۔وزیراعلی نے مزید اعلان کیاکہ یونیورسٹی آف گجرات کے لئے 42کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز ہاسٹل بنائیں گے۔گجرات یونیورسٹی کو 8 نئی بسوں کے لئے 15کروڑ روپے بھی دیں گے۔گجرات یونیورسٹی میں 4کروڑ روپے کی لاگت سے آئی ٹی لیب بنائیں گے۔

آڈ ٹیوریم کی بات بھی چل رہی ہے،یو ایس ایڈ او ردیگر مخیر حضرات کے اشتراک سے بنائیں گے۔قبل ازیں یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے سپاس نامہ پیش کیا۔ لارڈ واجد خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔ غزالہ یاسمین، حافظ محسن علی، کرن سرفرازسمیت 123طلبا وطالبات کو وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے گولڈ میڈل دئیے۔ اس موقع پر ایم این اے حسین الٰہی،رکن پنجاب اسمبلی عبداللہ یوسف، میاں عمران مسعود،پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہدمنیر، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈاکٹر سہیل انور بھی موجود تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جھکنے والاچودھری پرویزالٰہیڈرنے والاعمران خانوزیراعلیٰ پنجاب
Previous Post

محکمہ سکول ایجوکیشن کا موسم سرما کی چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ ،تعلیمی ادارے 9جنوری کو ہی کھلیں گے

Next Post

ملک کو ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑیگا' بلیغ الرحمن

News Editor

News Editor

Next Post
گورنر پنجاب

ملک کو ڈیفالٹ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑیگا' بلیغ الرحمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading