• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر اطلاعات

عمران خان الیکشن نہیں بلکہ سیلیکشن کرانا چاہتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

News Editor by News Editor
مارچ 26, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ نفسیاتی ہے،عمران خان الیکشن نہیں بلکہ سیلیکشن کرانا چاہتا ہے،

عمران خان عدالت کے کٹہرے اور جواب دینے سے بچتا ہے،کہتا ہے کہ عدالت نہیں جاﺅں گا،قتل کا خطرہ ہے مگرمینار پاکستان جلسہ کرنے جانا ہے،فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کا جواب دینا ہے مگر وہاں نہیں جاتا، ایک شخص نے ملکی آئین و قانون اور اداروں کو توڑنے کے تمام حربے استعمال کئے، عمران خان کی ذہنیت پر ملک کا آئین اور قانون نہیں چل سکتا ،تمہارے 10نکاتی ایجنڈے پر تمہیں تھپڑ پڑنے چاہئیں،کہتا ہے کہ منی لانڈرنگ پر قابو پائینگے، او بھائی پہلے فارن فنڈنگ کا جواب تو دو،تم 10نکاتی ایجنڈا نہ بتاﺅ صرف ایک منصوبہ بتاﺅ جو مکمل کیا ہو،عمران خان کی ہر کہانی کچھ دنوں بعد جھوٹی ثابت ہوتی ہے،

عمران خان کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں،اب نہ الیکٹ ہو کر آسکتا ہے نہ ہی سیلیکٹ ہو کر،میڈیا ورکر اور صحافیوں کی ہڈیاں توڑنے والے کو اب انسانی حقوق یاد آ گئے ہیں،حیران ہوں کہ کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانی کو مانتے ہیں؟اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا،کل ایک شخص پورے پاکستان کو خوف کے بت توڑنے کا کہتا ہے،اپنے گھر سے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر بلٹ پروف گاڑی میں جاتا ہے،جلسوں میں کنٹینر کے اندر بیٹھ کر لوگوں سے مخاطب ہوتا ہے،یہ منافقت اس لئے ہورہی کہ آخری جھوٹ میری جان کو خطرہ ہے والا بیانیہ کہیں بے نقاب نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے ملکی آئین و قانون اور اداروں کو توڑنے کے تمام حربے استعمال کئے،عمران خان نے عالمی سازش کا بیانیہ بنایا ، عالمی سازش کے بیانیے کے بعد بات قمر جاوید باجوہ پر چلی گئی،پھر سائفر لہرایا گیا،ایک شخص نے اقتدار بچانے کےلئے ہر حربہ استعمال کیا،سائفر کے بیانیے کے بعد امریکہ سے معافیاں مانگی گئیں،عالمی سازش ہوتے ہوتے شہباز شریف اور محسن نقوی تک پہنچ گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور کی عوام نے عمران خان کو مسترد کیا،میں حیران ہوں کہ کون لوگ ہیں جو عمران خان کی جھوٹی کہانی کو مانتے ہیں؟عمران خان کی ہر کہانی کچھ دنوں بعد بے نقاب ہوجاتی ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ نفسیاتی ہے،عمران خان الیکشن نہیں بلکہ سیلیکشن کرانا چاہتا ہے،

عمران خان عدالت کے کٹہرے اور جواب دینے سے بچتا ہے،کہتا ہے کہ عدالت نہیں جاﺅں گا،قتل کا خطرہ ہے مگرمینار پاکستان جلسہ کرنے جانا ہے،عمران خان نے اپنے جتھوں کے ذریعے لاہور میں پولیس اہلکاروں کے سر پھوڑے ، ان پر پٹرول بم پھینکے گئے اور گاڑیاں جلائیں گئیں،عدالت میں فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کا جواب دینا ہے مگر وہاں نہیں جاتا،اس شخص کی ذہنیت پر ملک کا آئین اور قانون نہیں چل سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے تھے تو قومی اسمبلی کیوں توڑی تھی؟ کیا انڈے ، کٹے اور مرغیاں ان سے معیشت ٹھیک کرو گے؟گزشتہ 10سال میں خیبرپختوانخوا میں یہ سب کیوں نہیں کیا،کہتا ہے کہ ڈیٹا بیس بناﺅں گاجس سے سب کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی،وہ ٹارگٹڈ سبسڈی 10سال خیبرپختوانخوا اور 4سال وفاق اور پنجاب میں بھی نہ دی،2014ءمیں سابق وزیراعظم نوازشریف کے صحت کارڈ پروگرام کو اپنا پروگرام بنالیا،

نواز شریف کے یوتھ پروگرام کو جوان پروگرام بناکر چلادیا،کہتا ہے کہ ہاﺅسنگ اسکیم کےلئے قرضے دینگے،وہ 50لاکھ گھر جو آپ القادر ٹرسٹ کے نام پر کھا گئے،ایک کروڑ نوکری کے بجائے ایک کروڑ بے روزگار کر کے چلا گیا،تمہارے 10نکاتی ایجنڈے پر تمہیں تھپڑ پڑنے چاہیئں ،کہتا ہے کہ منی لانڈرنگ پر قابو پائینگے،

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ او بھائی پہلے فارن فنڈنگ کا جواب تو دو،جس نے پرائیویٹ جیٹ پر پیسے باہر بھجوائے اب کہتا ہے کہ منی لانڈرنگ روکیں گے،تم 10نکاتی ایجنڈا نہ بتاﺅ صرف ایک منصوبہ بتاﺅ جو مکمل کیا ہو،عمران خان کی ہر کہانی کچھ دنوں بعد جھوٹی ثابت ہوتی ہے،عمران خان نے زکوٰةکے پیسے سیاست میں استعمال کئے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں،اب نہ الیکٹ ہو کر آسکتا ہے نہ ہی سیلیکٹ ہو کر،میڈیا ورکر اور صحافیوں کی ہڈیاں توڑنے والے کو اب انسانی حقوق یاد آ گئے ہیں،سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بناکر انہیں جیل میں بھیج دیا،اب اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں یاد آگئی ہیں،آج ملک میں عمران خان کی وجہ سے بے پناہ مہنگائی ہے،

غریب عوام عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں،عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،عمران خان کو عدالت آکر فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کا جواب دینا ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشنسیلیکشنعمران خانوفاقی وزیر اطلاعات
Previous Post

صدر مملکت کا خط ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی،فواد چودھری کا ردعمل

Next Post

عازمین کو 45 سے 50 ہزارروپے کی بچت ہوسکے گی،وزارت مذہبی امور

News Editor

News Editor

Next Post
وزارت مذہبی امور

عازمین کو 45 سے 50 ہزارروپے کی بچت ہوسکے گی،وزارت مذہبی امور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading